بھٹکل 7 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بندر۔تلگوڈ میں ایک نوجوان کی نعش اپنے ہی گھر کے فین سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی ہے۔
نوجوان کی شناخت 26 سالہ نٹراج کھاروی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اتوار شام کو بوٹ پر ماہی گیری کا کام کرکے لوٹا تھا، آج پیر کو اس کی نعش اچانک گھر کی چھت سے پنکھے پر لٹکتی ہوئی پائی گئی، اس نے کسی ساڑی کو گلے کا پھندا بناکراپنے گلے میں ڈال کر لٹک گیا تھا۔
غیر شادی شدہ نوجوان کی اچانک موت سے گھر والوں سمیت علاقہ کےعوام نے بھی سخت حیرت کا اظہار کیا، اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ آخر اس نے خودکشی کیوں کی ؟
اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ کررہی ہے۔